15

چناب کلب کا الیکشن،خواجہ رضوان کی پروگریسیوگروپ کے امیدواران کی حمایت میں تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پی پی117 کے ٹکٹ ہولڈرخواجہ محمد رضوان کی طرف سے چناب کلب فیصل آباد کے الیکشن میں پروگریسیوگروپ کے امیدواران برائے ایگزیکٹو ممبران میاں نعیم احمد’ مزمل سلیم’ نعیم عزیز سندھو’ رومانہ صلاح الدین اور ڈاکٹر دل آویز مجاہد کی حمایت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے و سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیرعلی تھے’تقریب میں سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی’ سابق میئر چوہدری عامر شیرعلی’ چوہدری عمران شیرعلی’ سابق سیکرٹری چناب کلب میاں شفیق’ سابق امیدوار سیکرٹری چناب کلب رانا عمران’ خواجہ لقمان’ بائو محمد امجد’ سلطان بٹ’ فیصل علی رانا’ سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ قیصر شمس گچھا’ ناصر بٹ’ شیخ عمران’ حسن بشیر خیرکا کے علاوہ چناب کلب میں ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ایم این اے و سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیرعلی نے کہا کہ میاں نعیم احمد’ مزمل سلیم’ نعیم عزیز سندھو’ رومانہ صلاح الدین اور ڈاکٹر دل آویز مجاہد بلاشبہ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں’ مجھے امید ہے کہ کامیابی کے بعدیہ لوگ چناب کلب کی نیک نامی کا باعث بنیں گے اور ممبران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرممکن تعاون ووٹ’ سپورٹ ان کے ساتھ ہے’ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پروگریسیو گروپ جیتے اور چناب کلب کی بہتری کیلئے کام کریں گے’ اس موقع پر چناب کلب کے الیکشن میں ایگزیکٹو کے امیدواران میاں نعیم احمد’ مزمل سلیم’ نعیم عزیز سندھو نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شیرعلی اور ان کے گروپ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور یقین کا اظہارکیا کہ ہماری کامیابی سے چناب کلب کے حالات میں بہتری آئے گی اور جہاں کہیں مسائل ہیں ہم مل کر مشاورت کے ساتھ انہیں حل کریں گے’ آخر میں میزبان تقریب خواجہ محمد رضوان نے آنے والے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروگریسیو گروپ کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کروائیں تاکہ چناب کلب کی ترقی و خوشحالی کیلئے مناسب اقدام اٹھائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں