چند روز قبل ملنے والی لاش لاہور کے رہائشی کی نکلی

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود سے چند روز قبل ملنے والی جلی ہوئی لاش لاہور کے رہائشی کی نکلی،تفصیلات کے مطابق چند دن قبل تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود موٹروے کے قریب سے نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ روڈالہ روڈ میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا اندراج مقدمہ پر سی پی او فیصل آباد نے ہدایت جاری کی تھی کہ اندھے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جس پر پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگایا پولیس کے مطابق جلی ہوئی لاش کی شناخت فرخ شکیل کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو لاہور کاہنہ سے اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا جسکے اغوا کا مقدمہ نمبر 6242/25 تھانہ کاہنہ لاہور میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا جس پر پولیس نے قتل میں ملوث 2 افراد عبدالوہاب اور مبشر حنیف کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے اندھے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس تھانہ روڈالہ روڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں