4

چنچل سنگھ والا میں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) چنچل سنگھ والا میں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 241چنچل سنگھ والا میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ شہری نے پولیس اور گائوں والوں کو کال کر دی شہریوں نے بروقت پہنچ کر 1ڈاکو کو دبوچ لیا جبکہ 3ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہریوں نے ڈاکو کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں