چنیوٹ(نامہ نگار)غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 94 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ نے میدان مار لیا حلقہ پی پی 95 سے لیگی امیدوار مولانا محمد الیاس چنیوٹی چوتھی مرتبہ ایم پی اے منتخب ہو گئے حلقہ پی پی 96 میں بڑا سیاسی اپ سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے سید حسن مرتضی کو آزاد امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ نے شکست سے دوچار کر دیا۔ووٹرز کا اپنے امیدواروں کی جیت پرڈھول کی تھاپ پر رقص شہر میں جشن کا سماں رہا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے93 پرتحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارغلام محمدلالی94ہزار355 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزادامیدوارغلام عباس نسوانہ 59ہزار901 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے قومی اسمبلی کی نشست این اے 94 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ79ہزار546 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر محمد خالد72ہزار274 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 94 کی نشست پرآزاد امیدوارتیمورامجدلالی 47ہزار879 ووٹ لیکردوسری مرتبہ ایم پی اے بن گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار امتیازلالی 47ہزار80 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 95 کی نشست پرپاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مولانا محمد الیاس چنیوٹی 36ہزار 717 ووٹ لیکر مسلسل چوتھی مرتبہ ایم پی اے بن گئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت تھہیم 29ہزار 588 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی پی 96 میں بڑا برج الٹ گیا پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے سید حسن مرتضی کو شکست ہو گئی حلقہ پی پی 96 سے آزاد امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ 52ہزار 721 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار سید حسن مرتضی 43181 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی97 کی نشست پرآزاد امیدوار ثاقب چدھڑ42ہزار959 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگی امیدوارثقلین انورسپرا37ہزار261 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ضلع بھر میں اپنے اپنے حمایتی امیدواروں کی جیت کی خوشی میں جشن کا سماں رہا ووٹرز سڑکوں پر نکل آئے اپنے امیدواروں کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالتے رہے ووٹرز نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔
