چنیوٹ میں سٹیٹ آف آرٹ مریم نواز تھیلا سیمیا سنٹر نے کام شروع کردیا

چنیوٹ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز تھیلاسیمیا سنٹرنے کام شروع کردیا۔مخیر شخصیت کی طرف سے عطیہ کئے گئے70لاکھ روپے کی لاگت سے تیار9بیڈز پر مشتمل تھیلاسیمیا سنٹر میں جدید طبی مشینری دستیا ب ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکیھرا کے ہمراہ تھیلاسیمیا سنٹر کا افتتاح، مریض بچوں سے ملاقات اور ان میں گفٹ تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف موجود تھے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر نے پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ڈونر مخیر شخصیت محمد مدثر حسین فیملی کے ہمراہ موجود تھے۔سنٹر میں 158 تھیلا سیمیا کے مریض بچے داخل جنہیں خون کی منتقلی اور علاج معالجہ کی فراہمی شروع ہے۔ کمشنر نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ تھیلاسیمیا وارڈ کا قیام ضلعی انتظامیہ کا چنیوٹ کے لئے گرانقدر تحفہ ہے۔سنٹر کے قیام سے تھیلا سیمیا کے مریض بچوں کو علاج کے لئے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے سنٹر کی تعمیر میں معاونت کرنے والے مخیر خاندان کا شکریہ ادا کیا۔کمشنر نے ٹراما سنٹر کا بھی دورہ کیا اورتین بیڈز کے ٹراما سنٹر میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایمرجنسی مریضوں کو علاج معالجہ کی تیز رفتار سروسز کے لئے ٹراما سنٹر اہم اقدام ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے آر پی او سہیل اختر سکھیرا کے ہمراہ فرنیچر مارکیٹ چنیوٹ کا دورہ کرکے بیوٹیفیکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے کہا کہ فرنیچر مارکیٹ سمیت جھنگ روڈ کی بیوٹیفکیشن سے شہر کا چہرہ بدل جائیگا۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے اپریل میں ”میڈ ان چنیوٹ ایکسپو” کے انعقاد کا اعلان کیا ۔ انہوں نے آرپی او کے ہمراہ اسلامیہ کالج گرانڈ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی جاری کاوشوں کو سراہا۔کمشنر نے کہا کہ میڈ ان چنیوٹ نمائش میں غیرملکی سفیر بھی مدعو ہونگے۔اسلامیہ کالج گرانڈ شہریوں کے لئے خوبصورت فٹنس پوائنٹ بن گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور آرپی او سہیل اختر سکھیرا نے تحصیل بھوآنہ کا دورہ بھی کیا اور نئے تعمیر ہونے والے تھانے کی عمارت کا افتتاح اور مختلف شعبے دیکھے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور جرائم کی بیخ کنی میں ریجنل پولیس سرگرم عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں