چنیوٹ پولیس نے منشیات فروش کوقابو کر لیا

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی سب انسپکٹر سیف اللہ، سب انسپکٹر عمران خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس اور پسٹل برآمد ہوا۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں منشیات کی دفعات کے مقدمہ درج ہو چکاہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں