چوروںکے گروہ نصف درجن موٹر سائیکلیں لے اڑے

گوجرہ ( نامہ نگار)موٹر سائیکل چورو ں نے نصف درجن سے زائد شہریو ں کی موٹر سا ئیکلیں چوری کرلیں ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 303 ج ب کا محمد سلیم اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر گوجرہ شہر آ یا اور بنک کے باہر موٹر سا ئیکل کھڑی کی جو نا معلو م چور ی کرکے فرار ہوگئے ، دوسری واردات میں محلہ قادری دربار کا محمد اسحاق موٹر سا ئیکل پر بازار آ یا اور موٹر سا ئیکل ملکا نوا لہ چوک میں کھڑی کرکے بازار چلا گیا واپسی پر موٹر سا ئیکل غائب پا ئی جو نامعلو م چور چوری کرکے فرار ہو گئے ، تیسری واردات میں مدنی ٹائو ن کا ٹیچر حافظ مہرا ن بچو ں کو ٹیوشن پڑھا نے محلہ عزیز بخش کالونی آ یا اور موٹر سا ئیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا اس دورا ن نامعلو م چور اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ، چوتھی واردات میں الا ئیڈ بنک وا لی گلی کے شیخ محمد تنویر نے اپنی موٹر سا ئیکل گھر کے باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا جو نامعلو م چور چوری کر کے رفو چکر ہو گئے ، پا نچویں واردات میں محلہ شریف پورہ کا الطاف حسین اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر محلہ انصار کا لونی کی جامع مسجد میں نماز تراویح ادا کر نے کیلئے آ یا موٹر سا ئیکل باہر کھڑی کرکے مسجد چلا گیا واپسی پر موٹر سا ئیکل غائب پا ئی جو نامعلو م چور لے اڑے ، چھٹی واردات میں محلہ انصار کا لونی کا فہد اپنی موٹر سا ئیکل پر سمندری روڈ پر جا رہا تھا کہ وہ موٹر سا ئیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے موٹر سا ئیکل کھڑی کرکے ہسپتا ل لے گئے اور نامعلو م چور اسکی موٹر سا ئیکل لے گئے ،سا تویں واردات میں چک نمبر 45 گ ب کا ابرار حسین اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر شہر میں ایک الیکٹرک سٹور آ یا اور موٹر سا ئیکل دکا ن کے با ہر کھڑی کرکے خریدار ی میں مصروف ہو گیا اس دورا ن نامعلو م چور موٹر سا ئیکل چوری کرکے فرار ہوگئے وارداتو ں کی اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں