چوری کا شبہ ظاہر کرنے پر مسلح افراد نے ادھیڑ عمر کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوری کا شبہ ظاہر کرنے پر مشتعل افراد نے کلہاڑی کے وار کر کے ادھیڑ عمر شخص کو بری طرح زخمی کر دیا، 20روز گزرنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں، ملزمان کی طرف سے مضروب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ تفصیل کے مطابق 78 گ ب نیلم والا کے رہائشی غلام رسول نے تھانہ صدر میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ 20ستمبر 2025ء کو کھیتوں کو پانی لگانے جا رہا تھا کہ ملزمان طیب اپنے ساتھیوں اسلم’ شماں وغیرہ اکثر اس کے کھیتوں کو لگایا جانے والا پانی چوری کرتے ہیں۔ ان کو منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور کلہاڑی کے وار کر کے غلام رسول کو بری طرح زخمی کر دیا۔ مضروب کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے پہلے اس کے کھیتوں سے درخت چوری کر لئے’ گھر کی چھتیں اتار دیں اور پانی والا نلکا بھی چوری کر چکے ہیں۔ مذکورہ ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے ہے اور مبینہ طور پر اشتہاری بھی ہیں۔ ہسپتال سے میڈیکولیگل حاصل کر کے تھانہ گیا تو پولیس 20روز گزرنے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہ کر رہی ہے۔ متاثرہ شہری نے آر پی او ذیشان اصغر’ سی پی او بلال عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں