چوکی جاکھڑا کاانچارج رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) اینٹی کرپشن نے رشوت ستانی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ چٹیانہ کی چوکی جاکھٹرا کے انچارج اے ایس آئی نثار وڑائچ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی سول جج مدثر کی زیر نگرانی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن حافظ سعید فاروق کی قیادت میں کی گئی۔ذرائع کے مطابق شورکوٹ کے رہائشی مدعی عارف کی جانب سے دی گئی درخواست پر ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ اے ایس آئی نثار وڑائچ مدعی سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا کہ اسی دوران اینٹی کرپشن حکام نے اسے موقع پر ہی پکڑ لیا۔حکام کے مطابق ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن حافظ سعید فاروق کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں