چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر تعزیت

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ ملک محمد امین نے انگلینڈ میں مقیم معروف سماجی و سیاسی شخصیت چودھری ظفر اقبال انگلینڈ والے کے والد محترم مرحوم چوہدری بشیر احمد 148گ چوہلہ کے انتقالِ پرملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نیک سیرت، باکردار اور خدا ترس انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی خدمتِ خلق، محبت، اخلاص اور دیانتداری کے ساتھ گزاری۔ ان کی وفات سے نہ صرف خاندان بلکہ پورا علاقہ ایک مخلص، دردِ دل رکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ ملک محمد امین نے کہا کہ مرحوم کی سماجی خدمات اور لوگوں سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ہمیشہ دوسروں کے دکھ درد میں شریک رہتے، غریبوں کی مدد کرتے اور نوجوانوں کو محنت و دیانت کا درس دیتے تھے۔ ان کی سادہ مزاجی، خوش اخلاقی اور خدمتِ خلق کا جذبہ ان کی زندگی کا نمایاں وصف تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں