چوہدری بلال رحمانی نے رانا احمد شہریار خاں کی انتخابی مہم شروع کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری بلال رحمانی نے اپنے والد محترم چوہدری سرور رحمانی اور مسز رانا ثناء اللہ خاں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ہمراہ امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی’ چوہدری بلال رحمانی پی پی 116 کے رہائشیوں کے گھروں میں جا پہنچے اور رانا احمد شہریار خاں کیلئے ووٹ مانگتے رہے’ اس موقع پر چوہدری بلال رحمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ خاں فیصل آباد کی پہچان بن چکا ہے’ رانا احمد شہریار خاں کی جیت پی پی 116 کے غیور عوام کی جیت ہو گی’ 23 نومبر کو رانا احمد شہریار خاں کی جیت کا جشن ہم سب مل کر منائیں گے’ باشعور عوام اب کسی کے دلفریب نعروں میں نہیں آئے گی کیونکہ انہیں حق’ سچ اور کھرے کھوٹے کی پہچان ہو چکی ہے’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صرف دعوے نہیں عملی کام کر کے دکھاتی ہے۔ فیصل آباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں ۔ حلقے کی تعمیروترقی کیلئے ”شیر” کے نشان پر 23نومبر کو مہر لگا کر رانا احمد شہریار خاں کو کامیاب کروائیں گے۔ ضمنی انتخاب میںرانا احمد شہریار خاں کی کامیابی یقینی ہے۔ ہم سب رانا احمد شہریار خاں کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں اور یہ الیکشن دراصل ترقی اور استحکام کے سفر کا تسلسل ثابت ہو گا’ 23 ومبر کے بعد پی پی 116 میں ترقیاتی کاموں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا’ پی پی 116 کی کوئی گلی’ کوئی سڑک ایسی نہیں رہے گی جو نئے سرے سے تعمیر نہ ہو’ انشاء اللہ پی پی 116 کو مثالی حلقہ بنا کر دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں