18

چوہدری عبدالجبار جٹ کی رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عبدالجبار جٹ نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے دوران سیاسی امور اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل پر غور کیا گیا۔ عید الفطر کے موقع پر ہونیوالی اس ملاقات کے دوران چوہدری عبدالجبار جٹ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پارٹی خدمات اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کی جانیوالی کاوشوں کو ہر طبقہ فکر میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر راناثناء اللہ خاں نے کہا کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور دیرینہ مسائل حل کر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور انشاء اللہ عوامی خدمت کا مشن اسی جوش و جذبہ سے جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں