چوہدری مستقیم مہار کا مختلف دیہات کے دورے

سمندری (بیورو چیف)چو ہدری مستقیم مہار کی حلقہ میں مصروفیا ت ، سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں، اور فاتحہ خوا نی کی، تفصیلات کے مطا بق چو ہدری مستقیم مہار رہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی 104نے گز شتہ روز اپنے حلقہ کے مختلف دیہات کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے حلقہ میں فوت شد گان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کیں معززین سے ملاقاتوں کے دوران حلقہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ انہوں نے مہار ہاؤس میں آنیوالی میں معززین علاقہ سے ملاقاتیں بھی کیں چو ہدری مستقیم مہار نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حلقہ کی عوام کیساتھ دیرینہ محبتوں والا تعلق قائم ہے اور آپ سے یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں