چھاپہ کے دوران پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندل بار پولیس کا 31 ج ب کے قریب گھر میں چھاپہ’ لیبیا سے آئے نوجوان کو پکڑنے کے دوران مزاحمت پر 60سالہ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، لواحقین کا نعش امین پور بنگلہ سڑک پر رکھ کر احتجاج، ارباب اختیار سے متعلقہ پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساندل بار غازی حقنواز نے سب انسپکٹر شہزاد جاوید اور عملہ کے ہمراہ 31 ج ب میں لیبیا سے آنے والے یٰسین نامی نوجوان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اسی دوران لڑکے کی والدہ 60سالہ ثریا بی بی نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے خاتون کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تو دل پر چوٹ لگنے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی تو پولیس ملزم کو گرفتار کر کے لے گئی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ساندل بار نے 60سالہ خاتون ثریا بی بی کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کیا جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہو گئی، پولیس اہلکار گھر سے دو موٹرسائیکلیں’ نقدی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔ تاہم متاثرہ افراد نے نعش امین پور بنگلہ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر کے متعلقہ پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں