کراچی(سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ شاندار جیت پر خوش ہوں، ہدف کافی بڑا تھا لیکن شراکت داری بہترین رہی، چیمپئنز ٹرافی میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔کپتان قومی ٹیم محمد رضوان نے جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ کھیل ہے، ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے، ٹیم محنت کرتی ہے تو ریکارڈ پر ریکارڈ بنتے رہتے ہیں۔محمد رمضان کا کہنا تھا کہ کلاسک کی اننگ میچ کو 350 تک لے گئی، سٹارٹ ہمیں بہت اچھا ملا تھا، 3 وکٹیں گریں تو سب چیزیں لیول میں آگئیں، 18 اوور تک سکرین نہیں دیکھی تھی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پانچ پانچ اوور کی پلاننگ کی تھی۔
