10

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل بھارتیوں نے بڑے بڑے دعوے شروع کر دیئے

لاہور(سپورٹس نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل بھارتی صحافیوں اور یوٹیوبرز نے اپنی ٹیم کو لیکر بڑے دعوے کرنا شروع کردیئے۔اسپورٹس تجزیہ کار وکرانت گپتا سمیت کئی بھارتی صحافیوں نے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کا بہترین دعویدار کہنا شروع کردیا ہے، انکا ماننا ہے کہ انڈین ٹیم چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں کوئی نہ کوئی خلا موجود ہے۔دیگر سوشل میڈیا پر موجود تجریہ کاروں نے بنگلادیش کیخلاف چیمپئینز ٹرافی میچ کو “پریکٹس میچ” تک قرار دیا۔ادھر یوٹیوبرز نے پاکستان کے اسکواڈ اور سلیکشن کمیٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں