چینی وزیر اعظم کی شہباز شریف کی تعریف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کیانگ سے غیررسمی ملاقات کی ملاقاتمیں چینی وزیراعظم نے شہبازشریف کی تقریر کو سراہا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھی تقریر کی۔وزیر اعظم شہباز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پرمبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی، انتونیو گوتریس کی جرات مندانہ قیادت قابل تعریف ہے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کررہے ہیں۔ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے، انسانی بحران بڑھتے جارہے ہیں۔ دہشتگردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے، گمراہ کن پروپیگنڈا اورجعلی خبروں نے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی بابائے قوم کے وژن کی رہنمائی میں پرامن بقائے باہمی پرمبنی ہے۔ ہم مکالمے اورسفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں