چینی کی خریداری کے حوالے سے ڈیلرز کے لئے نئی شرط

اسلام آباد (بیوروچیف) شوگر ملز نے چینی کی خریداری کے حوالے سے شوگر ڈیلرز کیلئے نئی شرط عائد کر دی۔ذرائع کیمطابق شوگر ملز مالکان نے چینی کی خریداری کیلئے ڈیلرز کے سامنے جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط رکھ دی تاہم شوگر ڈیلرز اور ہول سیلرز کی بڑی تعداد سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے محروم ہیذرائع نے بتایا کہ جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ کی شرط کی وجہ سے مارکیٹ میں چینی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ادھر چینی کی تھوک منڈی سے چینی غائب ہوگئی ہے جس کے بعد چینی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں چینی 200 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہورہی ہے۔دوسری جانب چینی کے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے حوالے سے حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چینی کی قیمتوں پر کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز ، چیئرمین ایف بی آر ، چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں