چین کی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت (اداریہ)

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششوں کی چین نے مکمل حمایت کی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو مشرق وسطیٰ میں سفارتی کوششوں پر اعتماد میں لیا کویت نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ”ایکس” پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن واستحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جنگ بندی امن مذاکرات کی بحالی’ غیر جنگجو افراد (شہریوں) کے تحفظ’ بحری گزرگاہوں کی سلامتی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کی جائے گی چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اس سلسلے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام تنازعات کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھی جائیں گی علاوہ ازیں ایک امریکی اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران امن کے قیام کیلئے بھرپور سفارتی کوششیں کیں جن میں خاص طور پر ٹیلی فونک سفارتکاری کا اہم کردار رہا رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مختلف عالمی راہنمائوں سے مسلسل رابطے کئے ان رابطوں میں تہران’ ریاض’ ابوظہبی’ قاہرہ’ استنبول اور برسلز کے اہم راہنما شامل تھے جن سے امن کے قیام اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے راہنما امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان دونوں کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو ایک مؤثر ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف’ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل سفارتی رابطوں کے ذریعے خطے میں امن بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فہیول نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے نمائندے بہت جلد پاکستان میں ملاقات کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کرنا اور مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان ثالثی کی کوشش کر رہا ہے بھارت پس منظر میں رہ گیا۔’ انڈیا کے لیے یہ صورتحال تشویشناک، پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو دیکھ رہا ہے امریکہ کے ساتھ بھارتی تعلقات کشیدہ ہیں اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے جس کو سراہا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ اس وقت تاریخ کے اہم نازک اور خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت ہل کر رہ گئی ہے تیل کی قیمتیں بے قابو ہو رہی ہیں مہنگائی کا طوفان جنم لے رہا ہے ایسی سنگین صورتحال میں پاکستان کا کردار نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے عملی طور پر سفارتی کوششیں کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اس صورتحال کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کردار کیلئے تیار ہے چین’ کویت’ جرمنی اور متحدہ عرب امارات’ سعودی عرب نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کی ہے خدا کرے اسلام آباد میں ممکنہ اہم بیٹھک میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمہ کیلئے قابل عمل معاہدہ ہو جائے اور پاکستان کا دنیا کی نظروں میں مقام مزید اونچا ہو جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں