ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا مویشی منڈیوں کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع فیصل آباد کی مختلف انٹر ڈسٹرکٹ چیک پوسٹوں، مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل فیصل آباد میں مویشی منڈی خانو آنہ ستیانہ روڈ اور مویشی منڈی نیاموآنہ سمندری روڈ جب کہ تحصیل سمندری میں مویشی منڈی سمندری کا دورہ کیا اور وہاں پر لگائے گئے ویٹرنری کیمپ پر تعینات عملے کی حاضری کو چیک کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ادویات کی دستیابی کو بھی چیک کیا اس کے علاوہ انہوں نے وہاں پر موجود بیوپاریوں اور خریداروں سے بھی ملاقات کی۔ ویٹرنری عملے کی جانب سے سروس ڈیلیوری بارے فیڈ بیک لیا اور ڈیوٹی پر معمور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام قربانی کے لئے لائے جانے والے جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ مویشیوں اور انسانوں کو چچڑوں سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔علاوہ ازیں انہوں نے موٹر وےM3 انٹر ڈسٹرکٹ چیک پوسٹ تحصیل سمندری کا بھی جائزہ لیا اور وہاں پر موجود عملے کی حاضری کو چیک کیااور چیچڑ مار ادویات کی فراہمی بارے دریافت کرتے ہوئے انہیں اینٹی ٹک سپرے ایکٹیوٹی کو جاری رکھنے کے بارے میں ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں