3

ڈائنو سار کے 16ہزار سے زائد قدموں کے نشانات دریافت

بولیویا ( مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا کے ٹورو ٹورو نیشنل پارک میں سائنسدانوں نے ایک قدیم ڈائنوسار ہائی وے دریافت کیا ہے، جہاں 16,600تھیراپوڈز کے پاں کے نشانات ملے ہیں۔ تھیراپوڈز درا صل ڈائنوسارز کی ایک قسم ہے جو تین انگلیوں اور دو ٹانگوں پر چلنے والے، گوشت خور جانور تھے۔یہ علاقے آج بھی اینڈیز پہاڑ، اٹاکاما صحرا اور ایمیزون کے گھنے جنگلات پر مشتمل ہیں۔ ڈائنوسارز کے یہ آثار ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ کس طرح چلتے، دوڑتے اور پانی میں تیرتے تھے، اور یہ علاقے ان کے معمول کے راستوں میں شامل تھے۔ سائنسدانوں نے ان کے نقش قدم کا حال ہی میں تفصیلی جائزہ لیا، جو ہمیں ان ڈائنوسارز کی روزمرہ حرکت اور عادات کو سمجھنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈائنوسار تقریبا 66 سے 101 ملین سال پہلے، نرم اور گہری کیچڑ والی زمین پر چلتے ہوئے اپنے آثار چھوڑ گئے تھے۔ یہ تحقیق اس علاقے میں موجود ملنے والے پاں کے نشانات کا پہلا مکمل سروے ہے، جس کی کل جگہ تقریبا 7,485 مربع میٹر ہے۔ کچھ نشان الگ الگ ہیں، مگر زیادہ تر ایک لائن یا ٹریک ویز کی شکل میں ہیں، یعنی ایک ہی ڈائنوسار کے مسلسل قدموں کے نشانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں