1

ڈان گینگ کا شریف شہریوں پر تشدد،خواتین کی عزت پامال کرنیکی دھمکی

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) ڈجکوٹ کے علاقہ لکشمی چوک میں ڈان گینگ دہشت کی علامت بن گیا ، چوک میں ناکہ لگا لیا ، تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ علاقہ غیر بن چکا ہے غنڈہ عناصر نے شرفا کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں لکشمی چوک کا محنت کش احسن گزشتہ روز اپنے گھر داخل ہونے لگا تو نشے میں دھت گینگ کے ایک رکن نے بلاوجہ اسے روکا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا احسن کی چیخ و پکار پر اسکی پھوپھو اور بھائی اسے چھڑانے آیا تو انہیں بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ساجدہ بی بی کا بازو توڑ دیا اور گھٹنوں پر شدید ضربات ہیں احسن کا سر پھوڑ دیا گیا اور تسلی سے انہیں سرعام لکشمی چوک میں ظلم کا نشانہ بنایا گیا کوئی شہری گینگ کے خوف سے انہیں چھڑانے نہیں آیا بعد میں 15 پر کال کے بعد مقامی پولیس آئی اور زخمیوں کو ڈاکٹ دیا اور ڈجکوٹ کی بجائے سمندری ہسپتال سے میڈیکولیگل بنوانے کا کہا گیا گینگ کو پتہ چلا تو وہ بائیک پر سمندری پہنچے اور سمندری میں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور متاثرہ فیملی کے گھر کے دروازے توڑ دئیے اور گھر کے باہر گینگ کے مسلح کارندے کھڑے ہیں زخمی فیملی اپنے عزیزوں کے گھر چھپے بیٹھے ہیں اور 15 پر کالز بھی کی ہیں گینگ کی طرف سے 10 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ہے کہ سرعام معافی مانگو ورنہ خواتین کی عزت پامال کر دی جائے گی ،متاثرہ فیملی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں