ڈاکوؤں،چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کے مال و زر سے محروم کردیا،2لڑکیاں’2نوجوان اغوا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 65 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ باغبان پورہ کے رہائشی ابوبکر کی بھانجی (ف) کو اوباش ملزم حسن’ تھانہ صدر کے علاقہ ککوآنہ کے رہائشی ذوالفقار کی اہلیہ (ر) کو ملزمان بلال وغیرہ’ منصورآباد کے علاقہ صدیق اکبر ٹائون کے رہائشی رمضان کا بھتیجا عثمان اور ملت ٹائون کے علاقہ 197 رب کے رہائشی محمد سلیم کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اقبال سٹیڈیم کے قریب عباس سے سوا دو لاکھ’ فون’ الائیڈ ہسپتال کے قریب ریاض احمد سے جھپٹا مار کر فون’ پولیس لائن کے قریب سیف سٹی کیمرہ سے قیمتی تاریں چوری’ انار کلی بازار سے کاشف سے 25ہزار’ فون’ جھنگ روڈ سولر مارکیٹ کے قریب اویس سے ساڑھے تین لاکھ وکلائی گھڑی’ لیاقت آباد کے عبدالجبار سے 1لاکھ’ نقدی’ راجہ ٹائون کے قریب وجاہت شاہین سے بیگ چھین لیا’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب بلال سے 85ہزار’ طلائی چین’ رسول پورہ کے صہیب سے 40ہزار’ فون چھین لیا’ سیم والا پل کے قریب قربان سے 8ہزار’ فون’ رفحان ملز کے قریب سرفراز سے جھپٹا مار کر لیپ ٹاپ چھین لیا’ گٹ والا پارک سے 15ہزار کی بجلی کی تاریں چوری’ کوہ نور سٹی کے قریب شفاعت علی سے جھپٹا مار کر فون’ مدینہ ٹائون کے رحمن سے پونے دو لاکھ’ فون’ کریسنٹ سکول کے قریب عرفان سے ڈیڑھ لاکھ’ فون’ رحمان قائم پورہ کے قریب رضوان کے گھر سے سامان چوری’ محمودآباد کے فہد علی سے 15ہزار’ فون’ منصورآباد داتا پارک کے عمران کے گھر سے سامان چوری’ مانانوالہ کے آصف جبار کی فیکٹری سے ساڑھے تین لاکھ کی تاریں’ سامان چوری’ ریاض الجنہ ہائوسنگ کالونی کے گلفام کے ٹرک سے کپڑا چوری’ 7 ج ب کے دانش علی سے نقدی’ فون’ غلام محمد آباد نمبر2 کے قریب معین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ عرفان آباد کے ارسلان قیصر کے گھر کا صفایا کر دیا’ 119 ج ب کے یاسر اکرم کا گھر لوٹ لیا’ ظفر کالونی کے ظہیر کے گھر کے تالے تو رکر لاکھوں کا سامان چوری’ ملت ٹائون میں حسنین حیدر شاہ سے نقدی’ فون’ لیاقت چوک میں ندیم سے 42ہزار’ فون’ 18 ج ب کے عثمان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ ڈجکوٹ سراج مارکیٹ سے ذیشان کے سوا پانچ لاکھ سے بھرا بیگ چوری’ سمندری روڈ العزیز ہوٹل کے قریب شفیق انور سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر عمر فاروق سے 25ہزار’ فون’ گلشن رحیم کالونی کے قریب نازیہ بتول سے جھپٹا مار کر پرس’ 249 رب کے نذیر احمد سے 1لاکھ’ 248 رب کے عبدالغفار کی حویلی سے مویشی’ محلہ الطاف گنج کے قریب شاہد کی شاپ سے بیٹریاں چوری’ 66 ج ب کے زین اختر سے نقدی’ فون’ 66 ج ب کے اعظم کی فیکٹری سے سامان چوری’ حسین شوگر مل کے قریب وقار حیدر سے 5ہزار’ فون’ 119 گ ب کے زین سے لیپ ٹاپ’ 91گ ب کے فاروق کے گھر کے باہر سے بکرے’ 229 رب کے احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ 93 رب کے تابش فاروق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ 417 گ ب کے یٰسین سے 50ہزار’ فون’ 391 گ ب کے ابراہیم سے نقدی’ فون’ 416 گ ب کے کاشف نواز کی حویلی سے مویشی چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے احمد الیاس’ کچہری بازار سے شہریار یونس’ پیرانوالہ چوک سے زین’ جڑانوالہ روڈ پر جاوید انور’ ملت چوک میں شیر علی’ 49 ج ب کے فہیم اختر’ لاثانی روڈ پر عامر بٹ’ 233 رب کے عبدالمنان’ پرتاب نگر سے غلام عباس’ جھنگ روڈ پر شہریار’ 67 ج ب کے عبدالرزاق’ 384 گ ب کے آصف’ 74 رب کے گلشن علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں