ڈاکوؤں ،چوروں نے گوجرہ کے شہریوں کے ناک میں دم کردیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اورچوروں نے مختلف وارداتوں میںشہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر275ج ب کے محمد شکیل سے چک نمبر343ج ب کے قریب جا تے ہوئے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پرقیمتی موبائل فون ونقدی کل مالیت1لاکھ 35 ہزار روپے۔چک نمبر95ج ب کے محمد مصدق سے موٹر سائیکل پر سوار شہر سے گائوں واپس جاتے ہوئے چک نمبر363ج ب کے قریب ڈاکوئوں نے60ہزارروپے مالیت کا موبائل وغیرہ چھین لیا۔ لکڑ منڈی کے عبدالرحمن کی موٹر سائیکل پارکنگ کے باہر کھڑی کی ہوئی تھی جس کو چوروں نے چوری کر لیا۔محلہ عابد پارک کے محمد اورنگزیب کی پینسرہ روڈ پر واقع دکان کے کائونٹرکے دراز کا تالہ توڑ کر چوروں نے 95ہزارروپے ۔چک نمبر423ج ب کے محمد امین کی گھر کی دیوار پھلانگ کر چوروں نے 60ہزارروپے نقدی،70ہزارروپے مالیتی دو عددموبائل ودیگر قیمتی سامان۔ چک نمبر338ج ب کے محمد سلیم کی حویلی سے 25گندم ۔چک نمبر242گ ب کی رقیہ بی بی کام کی غرض سے فیصل آباد گئی ہو ئی تھی کہ جس کی عدم موجود گی میں چوروں نے تالے توڑکر وہاں سے مختلف گھریلوسامان مالیت 1لاکھ50ہزارروپے ۔چک نمبر350ج ب کے رانامحمد اعظم خاں کے رقبہ سے چوروں نے1لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سو لر پلیٹیں ۔چک نمبر421ج ب کے غضنفر عباس کے گھر سے چوروں نے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان وغیرہ چوری کر لیا۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدراورنواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں