21

ڈاکوؤں نے باپ بیٹے سمیت4افراد کو گولیاں مار دیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 78وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر چار خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 126 گ ب کے رہائشی وشال کی اہلیہ (س) بیٹے کے ہمراہ بازار گئی واپس نہ آئی’ ستیانہ کے علاقہ پل نہر کے رہائشی نواز کی اہلیہ (آ) کو اوباش ملزمان صدام وغیرہ’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کے علی رضا کی اہلیہ (الف) کو نامعلوم ملزمان’ تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں 412 گ ب کے رہائشی غلام فرید کی بہو (س) کو ملزمان شفیق وغیرہ نے اغواء کر لیا اور سرگودھا روڈ کے علاقہ نصیرآباد کی رہائشی جمیلہ بی بی نے بتایا کہ اس کا جواں سالہ بیٹا علی حسن کی کسی بات پر بہن سے جھگڑا ہوا اور گھر سے گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ پیپلزکالونی کے علاقہ سٹی ٹرمینل کے قریب پولیس ملازم بن کر زرگر شاہد جیلانی کی تلاشی کے بہانے ڈاکوئوں کا گروہ 30تولے زیورات’ 6لاکھ کی رقم لے اُڑا’ کچہری بازار سے وسیم فیاض کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے 2ہزار سوٹ’ کپڑا اور دیگر سامان چور لے گئے’ لیاقت آباد گلی نمبر7 کے قریب جاوید سے 7ہزار روپے’ فون’ 66 ج ب کی رمشا سے پرس’ عیدگاہ روڈ پر فرمان الحق’ گلبرگ بی کے مجاہد کی دکانوں کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ دربار قائم سائیں کے قریب راشد سے نقدی’ فون’ چوہڑ ماجرا چوک میں احسان سے 60ہزار روپے’ سندھو ٹائون کے قریب وقاص سے 10لاکھ روپے چھین لیے’ شیخوپورہ روڈ پر عبدالمجید سے 30ہزار روپے’ فون’ ریلوے کالونی کے ظفر حسین کے گھر کا صفایا کرد یا گیا’ میکڈونلڈ ستیانہ روڈ پر حمزہ سے پرس’ چن ون روڈ پر ارسلان سے 5ہزار روپے’ فون’ رسول پارک کے ساجد سے نقدی’ فون’ طلائی انگوٹھی’ کوہ نور پلازہ کے سید فواد سے فون’ سوساں روڈ پر اسامہ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کوہ نور سٹی کی جامع مسجد سے چور ٹوٹیاں اتار کر لے گئے’ 103 ج ب کے اقبال سے نقدی’ فون’ 158 رب کے شاہد یوسف کی دکان سے ساڑھے تین لاکھ کی کھاد چوری’ اسلم آباد کے مدثر کے گھر سے بکرے’ رحمانیہ روڈ پر صدیق سے نقدی’ فون’ جوہر کالونی کے منصور سے نقدی’ فون’ لائلپور کالونی کے عاقل عباس سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ 196 رب کے عبدالباسط کے ڈیرہ سے قیمتی جانور’ ڈرائی پورٹ کے قریب ذوالفقار سے بکرے چھین لیے’ 26 ج ب کے عمر حیات کے گھر سے مویشی’ 8 ج ب کے عبدالغفار کے گھر سے 2لاکھ کی مرغیاں چور لے گئے’ 7 ج ب کے ذیشان سے فون’ 23 ج ب کے نذر حسین سے 72ہزار روپے’ فون’ 71 ج ب کے افضال سے 6ہزار روپے’ غوثیہ آباد میں عمران علی کا گھر لوٹ لیا’ میاں کالونی کے شاہ زیب سے نقدی’ فون’ ایوب کالونی میں ہمایوں سے نقدی’ 243 رب کے ضیاء الرحمن کی دکان کا صفایا کر دیا’ 258رب کے عباد علی سے 2لاکھ روپے’ فون’ جالندھر پل کے قریب عارف سے ٹریکٹر ٹرالی چھین لی’ 225 رب کے قادر سے 8ہزار روپے’ فون’ 215 رب کے ناصر عباس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 215 کی غلام فاطمہ سے پرس’ رسول نگر کے اکبر سے 5ہزار روپے’ فون’ پل عبداﷲ سمندری روڈ پر عابدہ پروین کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے زیورات’ سامان چور لے اُڑے’ 239 رب کے فاروق کے ڈیرہ سے مویشی’ 240 رب کے رزاق کا گھر لوٹ لیا’ کینال روڈ پر عدیل سے 25ہزار روپے’ فون’ 237 گ ب کے امان اﷲ سے 45ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر توقیر سے 25ہزار روپے’ فون’ رضاآباد کے ناظم علی سے 4لاکھ لوٹ لئے’ چکوموڑ کے قریب نعمت اﷲ سے 45ہزار روپے’ فون’ 118 گ ب کے عمران خان سے سوا لاکھ روپے’ 104 گ ب کے یٰسین سے 32ہزار روپے’ فون’ 37 گ ب کی کوثر بی بی سے پرس چھین لیا’ 433 گ ب کے صدی احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 266 رب کے عاطف سے 40ہزار روپے’ 266 رب کے حسن علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ غلام عباس سے قیمتی فون’ 229 رب کے شہزاد سے 61ہزار روپے’ 151 گ ب کے آزاد الحق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے’ 451 گ ب کے نعمان سے 45ہزار روپے’ فون’ ٹھٹھہ سرور کے سیف اﷲ کے ڈیرہ سے مویشی’ 456 گ ب کے بلاول کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر’ 454 گ ب کے رزاق سے 70ہزار’ سمندری روڈ بائی پاس کے قریب نثار احمد کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چور لے اُڑے’ 454 گ ب کے حنیف کے ڈیرہ سے 4لاکھ مالیت کا سامان چوری’ 509 گ ب کے ظہور احمد سے 5ہزار روپے’ فون’ 168 گ ب کے فیصل سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ 387 گ ب کے امین سے 4لاکھ روپے’ شیخوپورہ روڈ پر وسیم عباس سے سوا لاکھ روپے’ ملت چوک میں عبدالستار کی دکان سے ویلڈنگ پلانٹ’ نگہبان پورہ کے جمشید سے نقدی’ فون’ سرگودھا روڈ پر شہناز بی بی سے ڈاکو حسینا پرس چھین کر لے گئے’ مانانوالہ کے ریحان بیگ سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی، پولیس تلاش کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے فیصل’ جناح پارک سے بلال’ الائیڈ ہسپتال سے احمد رضا’ سیف آباد کے راحیل عباس’ گلبرگ روڈ سے زین علی’ بڑا قبرستان سے دلشاد’ مانانوالہ کے شہباز’ اسلام پورہ کے ظہیر اقبال’ صداقت مل کے باہر سے خالد محمود’ 245رب کے فخر عباس’ 275 ج ب کے ظہیرالحق’ 235 رب کے شاہد عمران’ 215 رب کے عابد حسین’ نیا بازار جڑانوالہ کے نور حسین’ اراضی سنٹر سے شعبان’ 77 رب کے احسان’ 266 رب کے سلمان’ مشتاق چوک کے اختر’ غلہ منڈی سمندری کے احتشام’ نادرا آفس سے عمر فاروق’ ڈاکخانہ بازار سے ارشد محمود’ کشمیر پل کے مجید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس روائتی ناکہ بندیوں کے باوجود کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اتھرے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر باپ بیٹے سمیت 3افرادکوگولیاں مارکر لہولہان کردیا مضروبان کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیاگیا۔پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کے علاقہ 72گ ب کے رہائشی 49سالہ خالد محمود ولد شاہد محمود اپنے 17سالہ بیٹے مرتضیٰ کے ہمراہ ماموں کانجن جانے کیلئے گھر سے نکلے تومین روڈ پر پہنچے تو3مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھین لی تومزاحمت کرنے پر گولیاں مارکرباپ بیٹے کوبری طرح زخمی کرکے فرارہوگئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ اقبال نگرکے رہائشی غلام سرورنے بتایا کہ اس کا بھتیجا جواد گھرسے ڈیوٹی پرجانے کیلئے نکلا تو راستے میں مسلح ڈاکوئوں نے روک کر اسلحہ کے زورپرسب کچھ حوالے کرنے کو کہا اورموٹرسائیکل نقدی چھین کرفرارہونے لگے تومزاحمت کرنے پر ٹانگوں میں گولیاں مارکر بری طرح زخمی کردیا مضروبان کوتشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیاگیا پولیس ابھی تک اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام ر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں