ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر راہگیروں سمیت4باوردی کانسٹیبلان سے نقدی و اسلحہ لوٹ لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں سمیت 4باوردی پولیس کانسٹیبلان سے ہزاروں روپے نقدی و اسلحہ لوٹ لیا،1کانسٹیبل سرکاری رائفل سمیت بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا ، مقامی سیٹ پر تعینات اعلیٰ پولیس افسران معاملہ کو دبانے کی کوشش کرتے رہے، آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر459 گ ب کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے وہاں سے گزرنے والے متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا اسی دوران ڈاکو نے تھانہ لنڈیانوالہ کے باوردی پولیس کانسٹیبلان مہتاب، محسن،فیصل اور تھانہ صدر کے اہلکار عابد ڈوگر سے ہزاروں روپے نقدی اور 2 عدد پسٹل چھین لئے جبکہ 1 کانسٹیبل عرفان سرکاری رائفل سمیت بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبلان کیساتھ ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کو مبینہ طور پر دبانے کیلئے مقامی اعلی سیٹ پر تعینات پولیس افسران ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلحہ سے لیس باوردی پولیس کانسٹیبلان نے ڈاکوئوں کا مقابلہ کرنے کی بجائے ہیتھار ڈال دئیے جس نے پولیس کارکردگی کے بلند و بانگ دعووں کو عیاں کر دیا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اہلکار ہی محفوظ نہیں ہے تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے پولیس کانسٹیبلان کیساتھ ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کر لی ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ڈکیتی میں ملوث ڈاکوئوں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں