ڈاکوؤں نے پولیس کو ناک آؤٹ کردیا،آج پھر42وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس مقابلوں کے باووجود وارداتوں میں کمی نہ آسکی، آج پھر مزید42وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3لڑکیوں کو بے آبرو’ 4 خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیل کے مطاق ڈجکوٹ کے علاقہ 255 ر۔ ب کی (س) کو اوباش ملزم عبداللہ نے بہلا پھسلا کر بے آبرو کر دیا، جڑانوالہ کے علاقہ 65گ ب کے عبدالعظیم کی بیٹی (ز) کو ملزم ندیم اور گڑھ کے علاقہ ٹھٹھہ ترہال کے لیاقت علی کی بھتیجی (س) کو ملزم اکبر علی نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، چک جھمرہ کی اختر بی بی کی نواسی (ع) کو ملزم مصطفی وغیرہ، ساہیانوالہ کے علاقہ 153ر۔ب کے نواب کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ شیراز پارک کے صداقت کی اہلیہ (الف) کو نامعلوم اور 73گ ب کی شریف کی بہو (م) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ رشید آباد کے وسیم کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ لوٹ لیے، لیاقت ٹائون کے طاہر شاہ کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 203ر۔ب کے سلطان سے نقدی وفون چھین لیے، ملک پور کے اصغر علی سے نقدی وفون، 6ج ب کے ہمایوں بابر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، پرتاب نگر کے عدیل کے گھر سے قیمتی سامان چوری، سرگودھا روڈ لاثانی پل کے قریب لقمان سے 38ہزار وفون چھین لیا، نیوناظم آباد کے عبداللہ کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری، مقبول روڈ پر صفدر عباس سے 10ہزار وفون، ساندل بار کے علاقہ میں آصف علی سے 40ہزار وفون، 78گ ب کے قریب انور کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، 215ر۔ب کے خضر نوید سے 75ہزار وفون چھین لیا، احمدنگر کے علی زمان کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 209ر۔ب کے صدیق سے نقدی وفون چھین لیا، رحیم گارڈن کے تسنیم کوثر سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، جڑانوالہ روڈ پر سلیم ملک سے 24ہزار وفون، 109گ ب کے اصغر سے 15ہزار وفون، 276گ ب کے عرفان کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 632گ ب کے سرمد سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے، 625گ ب کے زبیر حسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 224ر۔ب کے زمان سے5ہزار وفون، مکوآنہ کے فصیح کی حویلی سے مویشی چور لے گئے، 76گ ب کے شکیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی سامان چوری، 229ر۔ب کے قمر ساجد کے بھائی عمر سے نقدی وفون چھین لیا، 107ر۔ب کے زاہد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے آصف سے نقدی وفون چھین لیا، 498گ ب کے سیف اللہ کے ڈیرہ سے پیٹر اانجن چوری، سمندری کچہری روڈ پر عمران سے ایک لاکھ 35ہزار وفون چھین لیا، 45گ ب کے غلام حیدر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں کوتوالی چوک میں اویس اکبر، جناح کالونی کے ندیم، ستیانہ روڈ پر نعیم، سول ہسپتال جڑانوالہ سے سمیع، پیپلز کالونی کے رفیق، فیکٹری ایریا سے ےٰسین، منصور آباد سے اکبر، گلستان کالونی میں علی اور دیگر سے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں