فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے سامنے مسلح ڈاکوئوں نے کانسٹیبل سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد پیراں والا چوک کا رہائشی اور تھانہ گلبرگ کا اہلکار زبیر جبار ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنے عزیز کی تیمارداری کیلئے سول ہسپتال آ رہا تھا کہ جب وہ تھانہ گلبرگ کے سامنے کرسچین قبرستان کے بالمقابل پٹرول پمپ کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے موٹرسائیکل FDK-4636 چھین کر فرار ہو گئے۔ تاہم گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔




