ڈاکو بے لگام،پولیس ناکام،آج پھر44وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی قریب آتے ہی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم’ آج پھر مزید 44 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل چھین لیے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو’ 2خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ چھتری والا چوک کے اسد کی ہمشیرہ (ش) کو اوباش ملزم ارسلان’ شاہی چوک کی (ف) کو اوباش ملزم علی نواز سے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ مدینہ ٹائون کے اشرف کی بہو (ش)’ سمندری کے علاقہ 472 گ ب کے عامر کی بہو (ب) اور سول لائن کے علاقہ گول لکڑوالا کے محمد عثمان کے بھائی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ کمشنر روڈ پر سلیم کے دکان سے یوپی ایس’ بیٹریاں چوری’ سیشن کورٹ کے باہر مبشر سے جھپٹا مار کر فون’ سول ہسپتال کے باہر اسد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ اعظم آباد کی لال بی بی کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چوری’ گلستان کالونی کے ابوبکر سے 55ہزار وفون’ 100 ج ب کے بہزار کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 9 ج ب کے عاصم کے گھر سے 2بکرے’ 117 ج ب کے محمد خان کے گھر سے بکرا چوری’ 111 ج ب کے افتخار کی حویلی سے بکرے’ 111 ج ب کے عبدالستار کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 103 ج ب کے رحمان علی سے 20ہزار’ 273 ج ب کے عدنان کے گھر سے 10لاکھ کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ 209 رب کے عرفان کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ بجلی گھر کے قریب منیب کا بکرا چور لے اُڑے’ 225 رب کے نعمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ناظم آباد کے بابر علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 126 گ ب کے دانش کلیم سے نقدی’ فون’ 109 گ ب کے امتیاز شاہ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 104 گ ب کے فیصل علی کی حویلی سے مویشی چوری ہو گئے’ 24 گ ب کے قریب اکبر علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 39 گ ب کے عرفان کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری’ 266 رب کے عابد سے 5ہزار’ فون’ 408 گ ب کے وسیم کے گھر سے بکرا چوری’ کلیانوالہ کے علی شیر کے گھر سے قیمتی سامان’ پارجات چوری’ 557 گ ب کے رانجھا کا بکرا چوری’ اڈا سادھانوالہ کے قریب ارشد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 192 گ ب کے علی شیر کے گودام سے 11 لاکھ کا سامان چور لے گئے اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں رضاآباد ملوائیاں روڈ پر کلیم اﷲ’ رفحان مل سے شفاقت علی’ کینال روڈ پر اعجاز’ گٹ والا پارک سے حسنین’ خیابان ولاز سے عارف علی’ 293 رب کے ظفر اقبال’ 39 گ ب کے پرویز اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں