4

ڈاکٹر حیدر علی خان ڈائریکٹر لائیو سٹاک تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر حیدر علی خان کو ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن تعینات کر دیا گیا جو کل 9دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر حیدر علی خان کی فیصل آباد تعیناتی پر محکمہ لائیوسٹاک کے افسران’ عملہ سمیت لائیوسٹاک سے وابستہ افراد میں خو شی کی لہر دوڑ گئی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر حیدر علی خان قبل ازیں بھی فیصل آباد میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں اور انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کی بہتری کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور ویٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت’ تزئن وآرائش سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے اور محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کوشاں رہے۔ ڈی جی لائیو سٹاک نے ڈاکٹر حیدر علی خان کو لاہور سے فیصل آباد تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں