ڈاکے چوریاں عام،مزید71وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پر مزید71وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واساب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی کے عباس علی کی بیٹی(م) ، پیپلز کالونی کے عبداللہ کی ہمشیرہ (م)، ضیاء کالونی کے علاقہ دستگیر پورہ کے عبدالحمید کی بیٹی(م)’ فیکٹری ایریا کے علاقہ ناولٹی پل کے قریب امانت علی کی اہلیہ (ش)’ جڑانوالہ کے علاقہ 247گ ب کے سلیمان کی بیٹی (ن) کو عمر وغیرہ اور ماموں کانجن کے علاقہ 508گ ب کے کبیر کی پوتی (ع) کو ملزمان اشتیاق وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ضلع کچہری کے باہر نوشیرواں سے جھپٹا مار کر فون، مندر گلی کے قریب طلحہ سے آئی فون، جھنگ بازار سے شہزاد سے5ہزار و فون چھین لیا، پیپلز کالونی کے امجد فاروق کی دکان سے بھاری مالیت کے لیڈیز سوٹ چوری، نعمت کالونی کے قریب عبدالقدیر سے نقدی وفون، گلستان کالونی غوثیہ پارک کے قریب سکندر سے 2موبائل فونز چھین لیے، 203ر ب مانانوالہ کے عبدالطیف کی دکان سے سامان چوری، صدیق اکبر ٹائون میں حنیف کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات’ نقدی وفون، 49ج ب کے کاشف کا گھر لوٹ لیا’ شیخوپورہ روڈ بھٹہ سٹاپ کے قریب ننھا سے 30ہزار’ طلائی انگوٹھی، گرڈ اسٹیشن کے قریب عثمان حیدر سے17ہزار و فون، سبینہ ٹائون میں عبدالرحمن کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، منیانوالہ روڈ پر ابرار سے37ہزار وفون، چندیاں تلاواں کے قریب سعد حسین سے 15ہزار وفون، سمانہ پل کے قریب نوید سے13ہزار وفون، باوا چک آئیڈیل شادی ہال کے قریب زبیر سے دو لاکھ، 116ج ب کے غلام شبیر کی دکان سے 7بورے چینی چوری، 190ر ب کے آصف سے 85ہزار وفون، 103ج ب کے عامر شہزاد کے گھر سے سامان چوری، 127ر ب کے عبدالغفور کی حویلی سے 3بکرے، سمندری روڈ پر رفیق سے 4ہزار وفون، مظفر کالونی کے عارف سے نقدی وفون لوٹ لیا، ستارہ کالونی میں وحید احمد کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، منصور آباد کے قریب ندیم سے 60ہزار وفون، علامہ اقبال کالونی کے مسرور اکرم سے 7ہزار وفون، منڈی موڑ سدھار کے قریب منظور علی سے 15ہزار وفون، آبادی جیون سنگھ والا کے امان اللہ سے25ہزار و فون، لال مل چوک میں حافظ محمدسعد کی دکان سے آئل کے ڈبے چوری، 32ج ب کے افضل کی حویلی سے مویشی، یونس ٹائون کے قریب رائے عمیر سے لیپ ٹاپ وفون، 238ر ب کے عدنان سے 50ہزار، کرمانوالہ دربار کے قریب افضال سے جھپٹا مار کر فون، 353ر ب کے فائق سے نقدی وفون، کینال روڈ پر رانا مقبول کے گھر سے جنریٹر چوری، 290گ ب کے کاشف سے 12ہزار وفون، 35گ ب کے ندیم سے2لاکھ و فون، 29گ ب کے عارف سے 40ہزار وفون چھین لیا، 144گ ب کے عبدالستار سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 652گ ب کے محمد حسین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، تاندلیانوالہ کے علی ضیاء سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 229ر ب کے محسن علی سے ساڑھے تین لاکھ، طلائی انگوٹھی، مکوآنہ کے احتشام سے 55ہزار وفون، 102ر ب کے اشفاق کی حویلی سے 3بکرے، 94ر ب کے راشد علی سے موٹر سائیکل چھین لی، 415گ ب کے ارشد کی حویلی سے مویشی، 509گ ب کی صائمہ بی بی کے گھر سے نقدی وفون لوٹ لیا، سمندری کی نسرین بی بی سے ڈیڑھ لاکھ کے زیورات چھین لیے، دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سے ثاقب عثمان، گلبرگ روڈ پر عرفان صدیقی، محلہ رسول نگر کے عبداللہ، غلام محمد آباد بڑے قبرستان سے ارسلان، دلپسند ہوزری کے باہر عبدالستار، ڈی گرائونڈ سے ابو بکر، کوہ نور پلازہ سے عمر دراز، نگہبان پورہ کے حسان، بھائی والا کے واجد علی، 104ج ب کے سعید احمد، صدیقیہ قبرستان سے شاہد رضا، محلہ نور پور کے بابر، محلہ شوکت آباد کے شہباز، 59گ ب کے فراز حسین، قصبہ تاندلیانوالہ کے ولائت، تاندلیانوالہ کے عمران ، راوی محلہ سمندری کے اعجاز احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں