83

ڈجکوٹ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا شہری پرسرعام تشدد

ڈجکوٹ (نامہ نگار) ڈولفن فورس نے اپنی عدالت لگا لی ، شہری پر سرعام تشدد ، تھانہ میں بند کر دیا ،تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس چوروں ڈاکوئوں کی بجائے شریف شہریوں پر تشدد کرنے لگی ، ڈجکوٹ کا رہائشی عدیل اپنی کار پر اپنے آفس جا رہا تھا، لاری اڈہ کے قریب ایک بائیک نے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا عدیل نے بائیک سوار سے نقصان بارے استفسار کیا ، بائیک سوار نے ڈولفن فورس اہلکاروں فیضان ، عظیم ،اقبال اور قیصر کو بلا لیا ،جنہوں نے عدیل پر وحشیانہ تشدد کیا ، تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں پرتشدد کاروائی دیکھی جاسکتی ہے ، 4 گھنٹے بعد درجنوں معززین نے عدیل کو تھانہ سے بازیاب کرایا ، متاثرہ شہری سراپا احتجاج اور انصاف کا طالب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں