29

ڈرونز سے پاک بھارت سرحد پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور(بیوروچیف)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے آپریشن کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحدپار منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی’3ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان کے مطابق آپریشن پنجاب سے متصل انٹرنیشنل بارڈر کے قریب کیاگیا، کواڈ کاپٹرز کے ذریعے انٹرنیشنل منشیات سمگلنگ گینگ کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں ، ملزمان محمدمنیر اور عدیل احمدکا تعلق بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ میں ملوث تنظیموں سے ہے اور انہیں 13 کلو گرام ہیروئن اور 8 کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے تیسرے ملک کے ذریعے رقم کی ٹرانزیکشنز کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ۔ترجمان کے مطابق ضبط کیے گئے کواڈ کاپٹرز/ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، ضبط شدہ کواڈ کاپٹرزآٹوریٹرن فیچر کے ساتھ 15 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرسکتے ہیں ،ایاین ایف ملوث نیٹ ورکس سینمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون پر کاربند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں