ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کواڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ نے کی ۔محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بریفنگ دی گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ محکمہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے۔افسران فیملی ہیلتھ یونٹ کا وزٹ کریں اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب آبادی میں بے ہنگم اضافہ کی روک تھام کیلئے اصلاحی و انتظامی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ و سائل اور آبادی کے توازن کو برقرار رکھ کر ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے، بلاشبہ محکمہ بہبود آبادی کا بنیادی کام ہی عوام الناس کو مختلف طریقوں سے آمادہ کر کے خاندانی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کروانا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری علاقوں کیساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی آگاہی مہم چلائی جائے اور اس حوالے سے ایک جامع پلان ترتیب دیا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ محکمے کی سرگرمیوں کے حوالے سے جہاں جہاں خامیاں پائی جاتی ہیں ان کو درست کر کے مذید موثر اور فعال بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں