ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار) کراسنگ کرتے سڑک پر کھڑے بارش کے پانی سے موٹر سائیکل سلپ ہونے پر گرنے سے پیچھے سے آنیوالے ڈمپر ڈرائیور نے ماں بیٹے کو کچل ڈالا،ریسیکو 1122 کی ٹیم نے مرنے والوں کی لاشوں کے قریب سے ملنے والے زیوارات و نقدی پولیس کی موجودگی میں ورثا کے حوالہ کر دیئے،تفصیلات کے مطابق ایریا منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن محبوب عالم ساکن ڈیفنس وویو کا جواں بیٹا معظم علی اپنی والدہ رخسانہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 53گ ب کے قریب ڈمپر کو کراسنگ کے دوران سڑک پر کھڑے بارش کے پانی سے موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بے قابو ہو کر گر گئی اور پیچھے سے آنیوالے ڈمپر تلے آ کر دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونیوالے ماں بیٹے کی لاشوں کے قریب سے ملنے والے طلائی زیورات و نقدی پولیس کی موجودگی میں ورثا کے حوالہ کر دی۔ پولیس تھانہ صدر نے ڈمپر کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا ماں بیٹے کا اکٹھا جنازہ اٹھنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں