ڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا زندگی کی بازی ہار گیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈمپرکی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو نیوالامحنت کش ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔چک نمبر418ج ب کے زمیندار جاوید احمد کاملازم جاوید مسیح سکنہ چک نمبر 179 گ ب جوکہ گائوں کے قریب گدھا ریڑھی پر مویشیوں کا چارہ لے کر واپس آرہاتھاکہ ریت سے لوڈ ڈمپر کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں لائیڈ ہسپتال ریفر کیاگیاتھا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا ۔ڈمپر ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرارہو گیا تھا۔تھانہ صدرپولیس گوجرہ نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔اورپولیس نے جاوید احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں