ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)پنسرہ تا ڈجکوٹ روڈ 81پنڈوری کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو کمسن بچے جاں بحق’ پینسرہ تا ڈجکوٹ روڈ پر افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو کمسن بچوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15سالہ سمیع اللہ ولد کاشف اور 14 سالہ علی رضا ولد فیصل علی شامل ہیں، دونوں بچے 81 پنڈوری کے رہائشی تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بچوں کی نعشیں تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس کے حوالے کر دیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل علاقہ نے تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف کارروائی اور روڈ پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔




