ڈومیسٹک میٹر پر کمرشل بجلی استعمال کرنے والا پکڑا گیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) جھنگ روڑ سدھار میں نجی ہوٹل کا مالک بجلی چوری میں ملوث،ایف آئی اے کا چھاپہ۔ تفصیلات کے مطابق سدھار میں واقع ہوٹل چیزی بائٹ پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو ہوٹل کا مالک ڈومیسٹک میٹرز پر کمرشل بجلی کا استعمال کر رہا تھا بجلی چوری میں ملوث ہونے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ملازم سفیان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں