ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد کے کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے متحرک ہے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد کے کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے متحرک ہے اس ضمن میں شہریوں کو ثقافت سے روشنانس کرانے اور تفریحی سرگرمیو ں کے فروغ کیلئے آئندہ ماہ دسمبر میں میگا ایونٹ ”میرا سوہنا فیصل آباد ” کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں کمشنر نے سیریز آف ایونٹس کے تحت پینٹنگز،شاعری،فلم فیسٹول، رائٹنگ ،فوٹو گرافری،قومی وملی نغمے،کیلیگرافی ودیگر ثقافتی ایونٹس کی پلاننگ شروع کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ڈیش بورڈکے ذریعے ہر کیٹگری کی رجسٹریشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس ایجنڈا کے تحت پارکوں کو بھی آباد کرنے کا پلان بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو ثقافت سے جوڑنے کے لئے ان کی بھرپور شمولیت اورہر کیٹگری کے ونرکو پرکشش انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے ہر ایونٹ کے لئے مینجمنٹ کمیٹی اور ایونٹس کی پلاننگ سے تعمیل تک جنرل مینجمنٹ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز،وومن چیمبر آف کامرس،فیصل آباد چیمبر آف کامرس،پی ایچ اے،فیصل آباد آرٹس کونسل،جی سی یونیورسٹی،جی سی وومن یونیورسٹی ودیگر سٹیک ہولڈرز نے تجاویز پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں