ڈویژنل انتظامیہ کا عوامی مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی علاقائی مسائل کی نشاندہی اور شکایات کے حل کے لئے ”ہیلو فیصل آباد” واٹس ایپ موبائل نمبرلانچ کیا جارہا ہے۔ایک نمبر،ایک پلیٹ فارم اور میونسپل کارپوریشن،واسا،ایف ڈی اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،تحفظ ماحول اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے متعلقہ محکموں کی شکایات کا اندراج اور ازالہ ہوگا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ہیلو فیصل آباد کی لانچنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شکایت کنندہ اپنے متعلقہ محکمہ کو اوپن کرکے تصویر/ویڈیو کے ساتھ شکایت درج کراسکے گا۔عوامی فیڈبیک بھی لیا جائے گا اور شہری کو مسئلہ حل کرکے مطمئن کیا جائے گا۔کمشنر نے کہا کہ ہیلو فیصل آباد کا مقصد عوام کو مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے ساتھ محکموں کی کارکردگی کی جانچ بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں