ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام 17جنوری کو ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تعاون سے ڈویژ نل ریسلنگ ہنٹ پروگرام ہفتہ 17 جنوری2026 صبح 10بجے کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس ہال غلام محمد آباد فیصل آباد میں منعقدہوگا۔ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد، ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیموں کے درمیان ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ مقابلے انڈر 17 (U-17) اور انڈر 19 (U-19) کیٹیگریز کے پہلوانوں کے درمیان ہوں گے جن کا مقصد باصلاحیت نوجوان پہلوانوں کی نشاندہی اور فیصل آباد ڈویژن کی ریسلنگ ٹیم کا انتخاب ہے۔منتخب ہونے والے پہلوان آئندہ اعلی سطح کے مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں