ڈویژنل وضلعی افسران عوامی درخواستوں کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے اپنے آفس سے باہر آکر عوامی مسائل سنے اور ڈویژنل وضلعی افسران کو واضح کیا کہ عوامی درخواستوں کے فوری اور شفاف ازالے کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور شہریوں کو اصل معنوں میں ریلیف ملے۔انہوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران سے رپورٹ بھی طلب کی جبکہ درخواست گزاروں سے محکموں کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔انہوں نے شہریوں کو ترقی کے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیااور بتایاکہ میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام میونسپل سروسز کی فراہمی کا عمل بھی بلارکاوٹ جاری ہے۔دریں اثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرانسداد سموگ اقدامات جاری ہیں۔محکمہ تحفظ ماحول نے صنعتی یونٹس میں استعمال ہونے والا 2 ٹن سے زائد غیر معیاری فیول تلف کرادیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ صاف ستھرا ماحول ترجیح ہے جس کے لئے انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ آگاہی کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اینٹوں کے بھٹوں کی بھی روزانہ چیکنگ اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کی تعمیرات مسمار کی جارہی ہے۔اسی طرح کسانوں کو فصل کی باقیات نہ جلانے کے لئے اقدامات بھی بلاتعطل جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں