ڈویژن میں95ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کی کاشت کا ہدف مقرر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت ڈویژنل کمیٹی برائے ویٹ کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کا اجلاس کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورکی صدار ت میں منعقد ہوا۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ ڈویژن میں 95ہز ار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کی کاشت کاہدف مقرر کیا گیا ہے اورابتک15،ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت مکمل کرلی گئی ہے۔کمشنر نے کہا کہ کسانوں کی آگاہی کیلئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کارلائے جائیں۔ انہوں نے محکمہ انہار سے کہا کہ کپاس کی فصل کو پانی کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصل کی مناسب قیمت کی ادائیگی کے لئے سیکرٹری زراعت سے بھی بات کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں