ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس کا ڈگلس پورہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے ڈگلس پورہ مین بازار اور اسکی ملحقہ گلیوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پختہ تھڑوں بالائی منزل جانے والی پختہ سیڑھیوں سمیت دیگر تجاوزات کو مسمار کروا دیا۔ جبکہ ڈگلس پورہ کی ملحقہ گلیوں میں عارضی تجاوزات کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ انکروچمنٹ عملہ نے دکانوں کے باہر پڑا ہوا مال کو قبضہ میں لے لیا۔ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محترمہ عظمت فردوس کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے اور جاری رہے گا اور شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے دم لونگی۔ انہوں نے تاجروں’ دکانداروں اور اہل علاقہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ازخود تجاوزات کو ختم کر دیں۔ تاجر اپنی دکانوں کے باہر فٹ پاتھ کو خالی رکھیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو آسانی ہو۔ تاجروں کو چاہیے کہ وہ دکانوں کے باہر فٹ پاتھ پر کسی صورت سامان نہ رکھیں۔ ورنہ ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔ انہوں نے شہر کے دیگر علاقوں چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ ریگل روڈ’ بانو بازار میں بھی وزٹ کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں