ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت اجلاس میں کوٹمومن انٹرچینج سے چناب بازار تک ماڈل روڈ بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ سڑک کے دونوں اطراف سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کرکے درمیان میں ڈریوڈ بنا کر سائیڈ پر نصب الیکٹرک پولز منتقل کیے جائیں، اسی طرح ڈیورڈ کے نیچے باکس چینل بنانے، دونوں اطراف پر کیٹ آئیز لگانے اور سولر لائٹس لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ سڑک کے اطراف فٹ پاتھ بنانے کے ساتھ بیوٹیفکیشن اور ہارٹیکچر کام بھی کروایا جائے گا۔ اجلاس میں فوارہ چوک کوٹمومن سے ختم نبوت چوک تک سڑک کی بیوٹیفکیشن اور توسیع کے علاوہ سیم نالہ کو کور کرنے اوردونوں مصروف شاہرات پر ریڑھیوں کو ہٹا کر متبادل جگہ پر منتقل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں