ڈپٹی کمشنر نے عید کے حوالے سے صفائی ٹاسک دیدیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قائمقام کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت عید پر گرینڈ صفائی آپریشن بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا ، اے ڈی سی جی طیب سمیع،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران لوکل گورنمنٹس،پولیس اورٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو چاروں اضلاع میں صفائی آپریشن عید سے قبل شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔قائمقام کمشنرنے عید الاضحی پر شہروں و دیہات کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے یکساں اقدامات جاری رکھنے اورعید کے تینوں ایام قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے نماز عید سے قبل مرکزی عیدگاہوں، شاہراں کو سنوارنے اورواسا کو شہر میں تمام کھلے و ٹوٹے گٹروں کے ڈھکن دو دن میں بدلنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید سے قبل قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے پلاسٹک بیگز کی تقسیم مکمل کی جائے۔ قائمقام کمشنرنے واضح کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں