ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے عوامی مسائل سنے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دروازے شہریوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کیلئے پیش رفت کی جاتی ہے،معمول کی طرح آج بھی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں