ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا تحصیل بھوانہ کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار) چنیوٹ کو خوبصورت ضلع بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو بیوٹیفیکیشن نمایاں نظر آئے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے تحصیل بھوآنہ کا دورہ کیا اوراسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمال کے ہمراہ بائی پاس چوک،زیرو پوائنٹ پر خوبصورتی کے اقدامات کا جائزہ لیا اورچوکوں میں نصب دیدہ زیب مونومنٹس(ماڈلز) دیکھے۔انہوں نیماڈلز کو مزید بہتراور اردگرد پلاٹیشن کی ہدایت کی جبکہ وائٹ واش کے جاری کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نیزیرو پوائنٹ پر پودا بھی لگایااور زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں