ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سرگودھا کی بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں بارے اجلاس

سرگودھا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے انتظامات ، رمضان کارڈ کی تقسیم، پرائس کنٹرول اور صفائی ستھرائی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ا جلا س کو آگاہ کیا گیا کہ نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے حلقوں میں باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ روٹی کی مقررہ قیمت پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں، روٹی پوائنٹس چیک کریں اور خلاف ورزی پر فوری کارروائی کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ کم از کم چار بیکریوں کی انسپکشن کی جائے اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں، کوالٹی اور وزن کی جانچ پڑتال کی جائے۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی جاری رکھی جائے اور گرانفروشی برداشت نہ کی جائے۔ ڈی سی نے کہا کہ ایسے دکاندار جو رجسٹرڈ نہیں، ان کا ریکارڈ چیک کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایات سیل پر موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹوں میں کارروائی مکمل کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے آوارہ کتوں کے مسئلے پر بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی ایل جی اور یونین کونسل سیکرٹریز کو متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں