ڈکیتی،راہزنی ،نقب زنی میں ملوثSHOکھرڑیانوالہ نے2ڈکیت گینگز کے 4ارکان گرفتار کرلئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال نے ٹیم کے ہمراہ ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی راہزنی نقب زنی کی 22وارداتوں میں ملوث 2ڈکیت گینگز کے 4ارکان کو حراست میں لیکر دوران تفتیش لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر اور اسلحہ برآمد کر لیا،سی پی او فیصل آباد کی جانب سے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سرکل کھرڑیانوالہ میں راہزنی،ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی گرفتاری کیلئے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ایس پی ٹان کو ہدایت جاری کی جس پر ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ نے گینگز کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال کی سربراہی میں سب انسپکٹر احتشام،اے ایس آئیز شہباز اور شیر نواب پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دیں ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شب و روز کی محنت کے بعد ڈکیتی راہزنی نقب زنی کی 22 وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گینگز کے 4ارکان انیس سکنہ 77ر-ب،اسد الرحمن ساکن غوثیہ کالونی،ارسلان ساکن 109ر-ب،علی رضا ساکن 237ر-ب کو حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان سے 5لاکھ روپے نقدی،موبائل فونز،اور 6لاکھ روپے مالیت کی 4موٹر سائیکلیں 3عدد پسٹل برآمد کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گینگز کی گرفتاری سے علاقے میں راہزنی موٹر سائیکل چھیننا اور نقب زنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ڈکیت گینگز کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں